حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز)آج ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آندھرا
پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے لئے انکے دفاتر اور
سکرٹیریٹ کو قطعیت دیا۔ تلنگانہ حکومت کے لئے A,B,C,D بلاک اور آندھرا
پردیش کے سکرٹیریٹ کے لئے H,K,L
بلاک کو مختص کیا گیا۔ اسی طرح آندھرا
پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر کے لئے لیک ویو گیسٹ ہاؤز کو مقرر کیا گیا۔
ریاستی گورنر نے اسمبلی میں سیاسی پارٹیوں کے لئے مختص کی جانے والی
عمارتوں کے تخصیص کے کاموں کو 20مئی سے قبل مکمل کر لینے کے احکامات کو
جاری کیا ۔